نوے برس کے بوڑھے کی جیب خالی تھی ،اس نے مالک مکان کو پانچ ماہ سے کرایہ بھی نہیں دیا تھا، اس لئے مکان کے مالک کو بوڑھے پر بہت غصہ تھا، پھر وہ مرحلہ آیا کہ مالک مکان نے بوڑھے آدمی کا سامان گھر سے باہر پھینک دیا۔ بزرگ کے پاس مختصر سا تو سامان تھا، ایک چارپائی ، پلاسٹک کی ایک بالٹی اور دو چار پرانے برتن۔ بھارت کے شہر احمد آباد کے عام سے محلے میں جب بوڑھے کا سامان باہر پھینکا گیا تو بوڑھا بے بسی کی تصویر بن کر فٹ پاتھ پر بیٹھ گیا۔ محلے کے لوگ مالک مکان کےپاس گئے کہ وہ بوڑھے آدمی کو رہنے کی اجازت دے دے کیونکہ اس کا کوئی والی وارث نہیں، وہ کہیں سے ادھار پکڑ کر کرایہ بھی ادا کر دے گا۔ ابھی یہ بحث جاری تھی کہ ایک اخباری رپورٹر کا گزر ہوا، اس نے بے بسی کی تصویر بنے ہوئے بوڑھے کی تصاویر بنائیں ابھی وہ تصاویر بنا رہا تھا کہ مالک مکان لوگوں کے کہنے پر بوڑھے آدمی کو دو ماہ مزید رکھنے کے لئے تیار ہوگیا مگر رپورٹر کے پاس اسٹوری تھی کہ احمد آباد میں ایک بوڑھے آدمی کےساتھ ایسا سلوک کیوں ہوا۔ رپورٹر دفتر گیا، اس نے تصاویر اپنے ایڈیٹر کے سامنے رکھیں، ابھی اس نے اسٹوری بیان کرناتھی کہ ایڈیٹر ت...
You will find Political, historical, international relations, global issues, and many other Social Science topics on my blog